وزیر خزانہ کی یقین دہانی پر ایف بی آر ملازمین نے ہڑتال ختم کردی

کراچی: (نیشنل ٹائمز) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر ایف بی آر ملازمین نے سات روز سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ مذاکرات کیے جس کے بعد انہوں نے ہڑتال ختم کردی۔ نمائندوں میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو علی صالح حیات راولپنڈی، نعیم شاہ اسلام آباد، آئی آر او ناصر عباسی ملتان، طاہر خاکوانی پشاور، علی جان آرٹی او بہاولپور اور آئی آر او سید تنصیر ترمذی شامل تھے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ وہ ایف بی آر ملازمین کی تنخواہیں دیگر وفاقی اداروں کے مساوی کرنے سے متعلق سفارشات پر کام کررہے ہیں تاکہ ایف بی آر ملازمین کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے۔وفد میں شامل ایکشن کمیٹی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے ایف بی آر ملازمین کے مطالبات پورا کرنے پر بھرپور آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ کے ساتھ مذکرات کامیاب کرانے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور سیاسی و سماجی شخصیت رانا طارق نے کلیدی کردار ادا کیا۔مذاکرات میں حالیہ پیش رفت کے بعد ایف بی آر ملازمین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ایک ذمہ دار اور فرض شناس پروفیشنل ادارہ ہے جس نے کورونا جیسے معاشی بحران سے لے کر موجودہ مالی سال تک نہ صرف ٹیکس وصولی کے ہدف پورے کیے ہیں بلکہ زیادہ وصولیاں کر کے قومی خزانے میں محصولات جمع کروائے اور اب حکومتی احکامات کے مطابق یہ ادارہ اضافی 271 ارب روپے اکٹھا کرنے کے لیے بھی سرگرمِ عمل ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر