عامر لیاقت کی خالی نشست پر الیکشن، فاروق ستار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے نامزدگی فارم جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔ضمنی انتخاب کیلئے 2 دن میں 31 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، فارم جمع کرانے والوں میں سے 27 کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ہے، 4 آزاد امیدواروں نے بھی نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست پر 31 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25 جون کو جاری ہوگی جبکہ 27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، این اے 245 پر ضمنی انتخاب کیلئے 27 جولائی کو پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے 5 امیدوار، پیپلز پارٹی کے 4، پی ٹی آئی کی طرف سے 4، ٹی ایل پی کے 3، ن لیگ کے 2 جبکہ پی ایس پی کے بھی تین امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اس کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ، آل پاکستان مسلم لیگ، پاکستان مسلم الائنس کے ایک ایک امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق جے یو آئی کے 2 ، عام لوگ اتحاد پارٹی کے ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کو اسی نشست پر 2018 کے عام انتخابات میں عامر لیاقت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر