دعا زہرا کیس کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے گزشتہ روز درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی تھی۔عدالت کا اپنے تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ درخواست گزار کو حق ہے کہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر سے متعلق رپورٹ چیلنج کرے۔دعا زہرا کی عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کرینگے، وکیل جبران ناصرواضح رہے کہ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا درخواست واپس لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے فیصلے میں ہمیں کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم عمر کے تعین کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کی درخواست دیں گے۔جبران ناصر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری صحت درخواست منظور نہیں کرتے تو سندھ ہائیکورٹ جائیں گے، ہمیں امید ہے کہ میڈیکل بورڈ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے بتایا کہ دعا زہرا سے ایک جھوٹ بلوایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر