الیکشن کمیشن نے شاہ محمود کے الزامات مسترد کرکے ثبوت مانگ لیے

لاہور (نیشنل ٹائمز): الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے ان سے ثبوت مانگ لیے۔الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے الزامات کے جواب میں تفصیلی رپورٹ مرکزی الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں اسکروٹنی کے روز شاہ محمود قریشی اور ان کے وکلا نے ریٹرننگ افسر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے مطابق ملتان میں بینر اور پینا فلیکس اتارنے پر شاہ محمود کے سیکرٹری نے دھمکیاں دیں۔شاہ محمود نے الزام لگایا تھا کہ 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو کہا گیا ہے کہ ان کا مستقبل انتخابی نتائج سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ذمے داریوں سے غافل رہا تو جہوریت داؤ پر لگ جائے گی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر