اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی اپنی دادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر تعزیتی پوسٹ کی ہے اور چند تصاویر بھی جاری کی ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں بلاول نے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ ہماری پیاری دادی جان زریں آراء زرداری زوجہ حاکم علی زرداری (مرحوم) انتقال کر گئی ہیں، آپ سب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کی درخواست ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ شب سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آراء انتقال کرگئی تھیں۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آراء مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
بلاول نے اپنی دادی سے متعلق تعزیتی پیغام اور چند تصاویر شیئر کردیں



