اللہ تعالیٰ نے اگر ہمیں طاقت دی ہے کہ ہم اپنے سے نیچے طبقے کو ریلیف دے سکیں تو ہم اپنا فرض ادا کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، رکن قومی اسمبلی محترمہ زیب جعفر کی قومی اسمبلی میں تقریر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال23-2022 کے بجٹ پر بحث جاری رہی جس میں ارکان نے مشکل حالات میں متوازن اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومتی ٹیم کو مبارکباد دی۔رکن قومی اسمبلی محترمہ زیب جعفر نےاپنی تقریر کا آغاز ان اشعار سے کیا کہ
نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
زیب جعفر نے پھر کہا کہ غالب کی بات کا جو جس ہے کہ ہر چیز فانی ہے۔ہم نے چلے جانا ہے اپنا اپنا رول ادا کرتے ہوئے ۔آج اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں عزت بخشی ہے، آج اللہ تعالیٰ نے اگر ہمیں طاقت دی ہے کہ ہم اپنے سے نیچے طبقے کو ریلیف دے سکیںان کی زندگی میں کوئی تبدیلی لاسکیں تو ہم اپنا فرض ادا کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔
زیب جعفر نے مزید کیا کہا ، ویڈیودیکھیں:

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی محترمہ زیب جعفر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور متعلقہ حلقے کے امور کے بارے گفتگو ہوئی۔زیب جعفر نے رحیم یار خان جیل کی توسیع کی تجویز دی ، مزید براں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ویڈیو دیکھیں



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر