’یقین دلاتا ہوں اگر عالمی سطح پر تیل سستا ہوا تو پاکستان میں جو کرسکتے ہیں وہ کرینگے‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ اگر عالمی سطح پر تیل سستا ہوا تو پاکستان میں جو کرسکتے ہیں وہ کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا، ہم نے غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، شوگر ملز پر ٹیکس بڑھایا ہے، امیروں پر ٹیکس لگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سےمعاہدے میں پیشرفت ہوئی ہے جب کہ چین سے بھی پیر تک پیسے آجائیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران حکومت پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر چھوڑ کر گئی، ہمیں 200 ارب کا خسارہ ملا، ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھاکر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عمران خان بتائیں کہ وہ پاکستان کو سری لنکا کیوں بنانے جارہے تھے؟ ہم ساری ساری رات بیٹھ کر آئی ایم ایف سے بات کرتے ہیں اسی وجہ سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے دن سے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا لازمی ہے، یہ فیصلے وزیراعظم کے لیے بہت مشکل تھے، ہم ایک ایک چیز کی قیمت کے ذمے دار ہیں چاہے ہماری غلطی ہو یا نہ ہو، ہماری ذمہ داری ہےکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچائیں، آج اللہ کی مہربانی سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے لیکن آج اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے اور روپے کی قدر بھی مستحکم ہونے جارہی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا اور یکطرفہ طور پر تیل کی قیمت کم کی، اب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں اور یقین دلاتا ہوں اگر جیسے ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نیچے آتی ہیں تو پاکستان میں جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد یہ پہلے 15 دن ہیں جن میں پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی نقصان نہیں ہورہا، اس سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کو نقصان میں بیچ رہے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر