صرف ایک ہفتے کی ڈائٹنگ سے دیرینہ جسمانی سوزش میں افاقہ ہوسکتا ہے

برلن (نیشنل ٹائمز): فربہ افراد کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ وہ اگر ایک ہفتے کی ڈائٹنگ کریں تو اس سے جسمانی اندرونی سوزش (انفلیمیشن) میں کمی اور زخم بھرنے کے عمل میں تیزی دیکھی جاسکتی ہے۔لائپزگ یونیورسٹی نے فربہ چوہوں پر تفصیلی تجربات کئے ہیں جو موٹاپے اور جسمانی سوزش کے شکار تھے ۔ انہیں ایک ہفتے تک غذائی احتیاط سے گزارا گیا تو اس سے انفلیمیشن میں کمی ہوئی اور یہ فوائد وزن گھٹائے بغیر ہی سامنے آگئے۔عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ فربہ افراد میں اندرونی سوزش اتنی ہوتی ہے کہ وہ ایک دیرینہ روگ بن جاتی ہے۔ اس کے بعد وہ اعضا کو متاثر کرسکتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اندرونی جسمانی جلن کسی نہ کسی مرض کی نشانی ہوتی ہے۔ اس کا ایک اور اثر یہ ہوتا ہے کہ گہرے زخم بھی آسان سے ٹھیک نہیں ہوپاتے۔یہ تحقیق تھیرانوسٹکس نامی جنرل میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بدن میں چکنائیوں کے بہت سے سالمات اور ایک خطرناک مالیکیول S100A9 مل کر کئی امراض کی وجہ بنتے ہیں جن میں سرِ فہرست زخموں کا دیر سے مندمل بھی ہے۔ ہمارا تجربہ بتاتا ہے کہ مریض کی غذا بدل کر مطلوبہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔اس ضمن میں فربہ چوہوں کو چار ہفتوں تک ڈائیٹنگ سے گزارا گیا تو ان میں اندرونی سوزش اور دیگر بایومارکرز میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ماہرین نے بتایا کہ سیرشدہ (سیچیوریٹڈ) فیٹی ایسڈزجن میں پامیٹک اور اسٹیئرک ایسڈ سرِ فہرست ہیں جلد کی سوزش بڑھاتے ہیں۔ اس تناظر میں صرف چار ہفتے کا غذائی احتیاط یا ڈائیٹنگ بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے اور دوا کا اثر کرتی ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر