کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین کے تحت ہونگے، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات امن کے لیے اور آئین کے تحت ہوں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ طے پایا ہےکہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین پاکستان کے ماتحت ہوں گے اور یہ مذاکرات پارلیمنٹ کی گائیڈ لائنزکے مطابق ہوں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی پر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے جلد پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یوٹرن ماہر عمران خان سے پوچھا جائےکہ امریکی سازش کا بیانیہ کہاں گیا، عمران خان آئے دن شوشے چھوڑ رہے ہیں، نیب اصلاحات کے بعد اب 90 دن کا ریمانڈ نہیں ہوگا، 90 دن کا ریمانڈ نہ ہونےکا فائدہ اب تحریک انصاف کے لوگوں کو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں، شہبازشریف کے خلاف کون سے 70 کیسزہیں؟عمران خان ریٹائرڈ ججوں کو احتساب عدالتوں میں لگا کر اپنے انتقامی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے تھے، عمران خان پرعدم اعتماد تو ان کے اپنے اتحادیوں نے کیا تھا، جن ووٹوں کے ذریعے عمران خان وزیراعظم بنے ان ہی ووٹوں کے ذریعے شہبازشریف وزیراعظم بنے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر