وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق کا کراچی ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کراچی ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔وزیر ہوابازی نے کراچی ایئرپورٹ کے آپریشن میں توسیع اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا اور اہم فیصلے کیے۔وفاقی وزیر سعد رفیق نے مسافروں کی سہولت کی خاطر تمام اداروں کو یکساں چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ سکھر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کیا جائے۔سعد رفیق نے قومی ایئرلائن کو ہدایت کی کہ کراچی تا سکھر تا اسلام آباد کے شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کیا جائے۔وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے تمام ایئرپورٹ پراجیکٹس کو کمرشل بنیادوں پر تیار و مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر