ممبئی (نیشنل ٹائمز) : امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے ایک ونٹیج ڈان 1 کے پوسٹر پر دستخط کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ بی کی جانب سے اس تصویر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی کہ شاید امیتابھ بچن شاہ رُخ کے ساتھ ڈان 3 کی تیاری کا عندیہ دے رہے ہیں۔امیتابھ بچن کی جانب سے یہ پوسٹ اس خبر کے فوراً بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ ‘ڈان’ کی ہدایت کاری کرنے والے فرحان اختر نے اپنی نئی اسکرپٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی فلم ‘جی لے ذرا’ کو بیک برنر پر رکھ دیا ہے۔
امیتابھ بچن نے کنگ خان کے ساتھ ’ڈان3‘ میں جلوہ گر ہونے کا عندیہ دے دیا



