سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولےجائیں گے،شیخ رشید کا بڑا اعلان

کراچی(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولےجائیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن میں جمہوریت کی جیت ہوئی، حکومت ڈسکہ الیکشن ہار کر بھی جیتی ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان ہوگا، پی ٹی آئی کی خوش نصیبی ہے کہ اسے نالائق اپوزیشن ملی، اپوزیشن جماعتیں آپس میں لڑائی جھگڑاکررہی ہیں جب کہ سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولےجائیں گے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہزاد اکبر احتساب کے وزیر ہیں وہ چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں، ایف آئی اے میرے ماتحت ہے مگر شہزاد اکبر جو کررہےہیں انہیں کرنے دیں، ان کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے جب کہ جہانگیرترین کہیں نہیں جارہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں پر نکیل لگائی جائے، عمران خان مہنگائی سے متعلق معاملات کو خود دیکھ رہےہیں جب کہ ماہ رمضان میں کوشش ہوگی کہ لوٹ مار کو کنٹرول کیاجائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر