کرن جوہر بھی ہماری ہٹ لسٹ پر تھے، سدھو کو قتل کرنیوالے گینگسٹر کا انکشاف

ممبئی (نیشنل ٹائمز) معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر نے انکشاف کیا ہے کہ نامور فلم ساز کرن جوہر بھی ہماری ہٹ لسٹ پر تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو کے قتل کی ذمے داری قبول کرنے والے گینگ کے سربراہ لارنس بشنوئی کے ساتھی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کرن جوہر سے 5 کروڑ بھارتی روپے کا بھتہ وصول کرنے کا پلان بنا رہی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لارنس بشنوئی سمیت گینگ کے 10 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے ایک گینگسٹر مہاکال نے پولیس تفتیش کے دوران کہا کہ مذکورہ فلم ساز ان کے نشانے پر تھے، قتل کی دھمکی دے کر کرن سے 5 کروڑ وصول کرنے کا منصوبہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر کارندوں سے تفتیش کررہے ہیں جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔ خیال رہے کہ یہ گینگ بالی ووڈ کے ’دبنگ‘ سلمان خان کو بھی دھمکی آمیز خط لکھ چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر