صحت مند بالوں کیلئے ادرک ضروری ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لمبے اور چمکدار بال کس کو پسند نہیں؟ بال آپ کی مجموعی شخصیت کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو بال گِرنے، خشکی یا کسی اور انفیکشن سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آپ کو معلوم ہوگا کہ غذا بالوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ آپ کے بالوں کو کن چیزوں سے فائدہ ہوتا ہے تاکہ اس کے مطابق اُن کی پرورش کریں۔بالوں کے لیے کچھ کھانے کی چیزیں ایسی ہیں جو جادو کی طرح کام کرتی ہیں اور ان کی نشوونما کو بڑھاتی ہیں۔ صحت مند بالوں کے لیے آپ کو اپنی خوراک میں شامل کھانے کی اشیاء درج ذیل ہیں:ادرک:یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مسالوں میں سے ایک ہے۔ اس میں کئی فعال اجزاء شامل ہیں، جہاں یہ ہمیں گرم رکھتی ہے اور سردی اور کھانسی سے بچاتی ہے، وہیں یہ خشکی اور خارش زدہ سر کی جِلد کے علاج میں بھی مددگار ہے۔ اپنی سوزش اور جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے ادرک جِلد کو صاف اور صحت مند رکھتی ہے۔ اگر آپ کے بال پتلے ہیں تو بھی آپ ادرک لے سکتے ہیں، ادرک بھی بالوں کو چمکدار اور ہموار بناتا ہے۔میتھی دانہ:آئرن اور پروٹین بالوں کی نشوونما کے لیے دو ضروری غذائی اجزاء ہیں اور میتھی دانہ ان سے بھرے ہوتے ہیں۔ میتھی دانہ میں پودوں کے مرکبات، فلیوونائڈز اور سیپوننز کی ایک منفرد ترکیب بھی ہوتی ہے۔ روزانہ سیاہ کشمش کے بھیگے ہوئے 6 دانے کھانا کیوں ضروری ہے؟کڑی پتہ:یہ بالوں کے لیے حیرت انگیز کام کرتے ہیں، کڑی پتے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں اور اس میں اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ ان میں امینو ایسڈز ہوتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو خشکی اور سر کی جِلد کے معمولی انفیکشن سے نجات دلانے میں مدد کر سکتے ہیں اور بالآخر بالوں کی نشوونما کو بڑھا سکتے ہیں۔ایلو ویرا:ایلو ویرا وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور ہے۔ یہ تمام وٹامنز صحت مند خلیوں کی نشوونما اور بالوں کو چمکدار بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ ایلو ویرا جیل میں وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ دونوں اجزاء آپ کے بالوں کو گِرنے سے روک سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر