مہوش کو شادی کیلئے ‘گورا’ چاہیے: ہمایوں سعید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات شادی کے لیے گورے یعنی انگریز یا کسی غیر ملکی شخص کا انتخاب کریں گی۔ان دنوں ہمایوں سعید ساتھی اداکارہ مہوش حیات اور اداکار گوہر رشید کے ہمراہ اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔اسی حوالے سے فلم کی کاسٹ نے ڈیجیٹل پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم کی عکس بندی سے متعلق گفتگو کی اور ساتھ ہی پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں بتایا۔دورانِ پروگرام میزبان کے سوال پر ہمایوں سعید نے مذاقاً کہا کہ ‘مہوش حیات کو شادی کے لیے گورا یعنی انگریز یا غیر ملکی شخص چاہیے‘۔مہوش حیات نے ہمایوں سعید کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جھوٹ بول رہے ہیں جس پر اداکار نے کہا کہ مہوش سیٹ پر ہر وقت کہتی رہتی ہیں کہ انہیں ’گورا‘ چاہیے۔جس پر مہوش مسکرائیں اور کہا ’گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہونا چاہیے‘۔مہوش حیات نے اپنی اور ہمایوں سعید کی پہلی ملاقات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ دونوں میں ملتے ہی لڑائی ہوگئی تھی۔ہمایوں سعید نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ مہوش حیات کے سیٹ پر آتے ہی رونق ہوجاتی ہے، مہوش پورا وقت خود کو آئینے میں دیکھتی رہتی ہیں اور کسی کو پریشان نہیں کرتیں۔جواب میں مہوش نے کہا کہ میں موبائل فون میں مصروف رہتی ہوں اور انسٹاگرام اسکرول کرتی رہتی ہوں۔واضح رہے کہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات متعدد ڈراموں سمیت کئی فلمیں بھی ایک ساتھ کر چکے ہیں جن میں پنجاب نہیں جاؤں گی، لندن نہیں جاؤں گا اور جوانی پھر نہیں آنی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر