عالیہ سے شادی کے بعد رنبیر بدل گیا ہے: نیتو کپور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد اپنے خاندان میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کے حوالے سے پہلی مرتبہ گفتگو کی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتو کپور نے کہا کہ بیٹے کی شادی کے بعد میں اتنی خوش ہوں جتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، عالیہ نے رنبیر کو بے پناہ محبت دی ہے۔بھارتی اداکارہ نے اپنے بیٹے کی ازدواجی زندگی سے متعلق کہا کہ ‘شادی کے بعد سے میں نے رنبیر کے اندر کافی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں، وہ مکمل طور پر بدل گیا ہے، وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت دلکش دکھائی دیتے ہیں ‘۔نیتو کپور کا کہنا تھا کہ ‘میں خود کو کافی خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ ہماری فیملی کا حصہ بنی، شادی کے بعد ناصرف رنبیر کی بلکہ ہماری زندگیاں بھی بدل گئی ہیں، پہلے مجھے ٹینشن تھی کہ شادی نہیں ہوئی، اب بالآخر ہوچکی ہے’۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کئی برس کی دوستی کے بعد رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر