کم نمک استعمال کرنیوالے افراد کیلئے الیکٹرک چوپ اِسٹِک تیار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جاپانی محققین نے کھانوں میں کم نمک کے استعمال کے خواہش مند افراد کے لیے الیکٹرک چوپ اِسٹِک تیار کرلی گئی ہے۔کھانوں میں زیادہ نمک کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر، فالج اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ان بیماریوں سے بچنے کے لیے نمک کی مقدار کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان کی میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی میاشیتا (Homei Miyashita) نے مشروبات بنانے والی کمپنی کے اشتراک سے الیکٹرک چوپ اِسٹِک تیار کی ہے جو کھانوں میں نمکین ذائقہ بڑھا دیتی ہے۔پروفیسر ہومی میاشیتا کا کہنا ہے کہ اس میں منی کمپیوٹر استعمال کیا گیا ہے جو الیکٹرک چوپ اِسٹِک میں الیکٹریکل کرنٹ کی انتہائی کم مقدار پیدا کرتا ہے جس سے منہ میں نمکین ذائقے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ الیکٹرک چوپ اِسٹِک نمکین ذائقے کو ڈیڑھ گناہ تک بڑھا سکتی ہے۔پروفیسر ہومی میاشیتا اور ان کی لیبارٹری مختلف متبادل ذرائع سے کھانوں کے ذائقوں پر مختلف تحقیق کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل ایک ٹی وی اسکرین بھی تیار کیا ہے جسے چاٹنے سے کھانے کے مختلف ذائقوں کا احساس پیدا ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر