دن بھر میں ایک بار میٹھے مشروبات کا استعمال جگر کے کینسر کا خطرہ بڑھائے، تحقیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روزانہ کی بنیاد پر میٹھے مشروبات کا دن بھر میں ایک بار استعمال بھی جگر کے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتا ہے۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ سمیت متعدد یونیورسٹیوں کی اس تحقیق میں 59 سے 79 سال کی عمر کی 90 ہزار سے زیادہ خواتین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔یہ ڈیٹا ان خواتین کی صحت کا 19 سال تک جائزہ لینے کے بعد ترتیب دیا گیا تھا اور اس کا مقصد میٹھے مشروبات کے استعمال اور جگر کے کینسر کے خطرے کے درمیان ممکنہ تعلق کو دیکھنا تھا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ صرف ایک بار میٹھے مشروبات پینے والی خواتین میں جگر کے کینسر کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں73 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق جو خواتین دن بھر میں ایک سے زیادہ مشروبات پیتی ہیں ان میں جگر کے کینسر کا خطرہ 78 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔واضح رہے کہ جگر کا کینسر دنیا میں سرطان کی چھٹی سب سے زیادہ عام قسم ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ میٹھے مشروبات کی جگہ پانی اور چائے یا کافی کو دینا جگر کے کینسر جیسے موذی مرض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتا ہے۔تحقیق میں خیال ظاہر کیا گیا کہ میٹھے مشروبات سے جگر کے کینسر کا خطرہ ان میں موجود چینی سے بڑھتا ہے۔زیادہ چینی کے استعمال سے لوگوں میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے والے ہارمون انسولین کے حوالے سے حساسیت گھٹ جاتی ہے، جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ جگر کے ارگرد چربی کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔یہ سب عناصر جگر کی صحت کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں اور کینسر کے خطرے سے منسلک ہیں۔محققین نے کہا کہ اس تعلق کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی یہ واضح نہیں کہ میٹھے مشروبات براہ راست جگر کے کینسر کا باعث بنتے ہیں یا نہیں۔مگر محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ میٹھے مشروبات کا کم از کم استعمال جگر کے کینسر کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر