ہنسانے والی گیس سے ڈپریشن کا علاج

شیکاگو (نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہنسانے والی گیس فائبرومیالگیا نامی تکلیف کا علاج کرنے کا ایک نیا ممکنہ طریقہ ہو سکتا ہے۔فائبرومیالگیا نامی اس تکلیف میں مریض کے پورے جسم میں درد، پٹھوں کا اکڑنا، نیند میں مشکل، سر میں درد اور ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل میں مبتلا ہونا شامل ہے۔تاہم اس حالت کا سبب کیا وجہ بنتی ہے یہ تاحال نامعلوم ہے۔ کئی معاملات میں فائبرومیالگیا کا سبب جسمانی و ذہنی دباؤ جیسے کہ انفیکشن، حادثہ یا کوئی صدمہ ہوسکتا ہے۔ اس حالت کا علاج مشکل ہوتا ہے کیوں کہ مریض اس کو مختلف طریقے سے محسوس کرتے ہیں۔اس تکلیف کے موجودہ علاج میں درد کش ادویات اور اینٹی ڈپریسنٹ شامل ہیں۔ لیکن اب محققین کا ماننا ہے کہ ہنسانے والی گیس بھی اس کے علاج کا ایک اور طریقہ ہوسکتا ہے۔ یہ گیس اپنے نشہ آور اثرات کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہے۔عمومی طور پر یہ گیس دندان ساز استعمال کرتے ہیں۔ یہ گیس درد کو راحت پہنچانے والے قدرتی کیمکلز جیسے کہ ڈوپیمائن اور اینڈروفِنز کو خارج کرتی ہے اور غشی طاری کرتے ہوئے درد میں کمی لاتی ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف شیکاگو میں کی جانے والی آزمائش میں محققین نے گلوٹیمیٹ کے بننے کے خلاف اس گیس کو استعمال کیا۔ گلوٹیمیٹ کا بننا تکلیف میں اضافے کا سبب ہو سکتا ہے۔فائبرومیالگیا کے مریضوں میں اِنسولا کے مقام پر بڑے پیمانے پر گلوٹیمیٹ پائے گئے۔ یہ جگہ دماغ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو درد اور جذبات کے عمل پذیر ہونے میں ملوث ہوتا ہے۔50 کے قریب مریضوں نے ہنسانے کی گیس (نائٹرس آکسائیڈ) اور آکسیجن یا ایک فرضی دوا 60 منٹ تک سانس کے ذریعے اندر لی اور محققین نے اگلے چند ماہ تک اس کے درد، پریشانی، ڈپریشن اور مزاج پر اثرات پر نظر رکھی، تو ان مریضوں کی طبیعت میں بہتری نظر آئی۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر