گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گزشتہ چند برسوں سے غیر معمولی گرمی معمول بنتی جا رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ماحولیاتی تبدیلی اور درختوں کی کمی ہے۔گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، درج ذیل چند تدابیر اختیار کرنے سے ہیٹ ویو سے بچا جاسکتا ہے۔1۔ پانی کا استعمال ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، آپ چاہےکسی بھی کام کے لیے باہر نکلیں اپنے ساتھ پانی کی بوتل ضرور رکھیں۔2۔ جوس کا استعمال صحت بخش جوسز کا استعمال جتنا ممکن ہوسکے کریں، تازہ پھولوں سے تیار کردہ جوس جہاں صحت کے لیے اچھے ہیں وہیں یہ گرمی کا بھی بہترین توڑ ہیں۔پانی کے ساتھ جوسز کے علاوہ دودھ اور دہی سے تیار کردہ لسی کا استعمال اس سخت گرمی میں آپ کو تازہ دم رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔3۔ باہر کم سے کم جائیںہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے، ممکن ہوسکے تو دوپہر 12 سے سہ پہر 5 بجے تک باہر نہ نکلیں اور اپنے تمام تر کام صبح اور شام کے ٹھنڈے اوقات میں کریں۔4۔ دھوپ کے چشموں کا استعمال سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے چشموں کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ دھوپ میں جانے سے قبل سن اسکرین کریموں خاص طور سے 15 سے زائد ایس پی ایف والے سن اسکرین کا استعمال کم از کم دھوپ میں جانے سے آدھا گھنٹہ قبل کریں، یہ عمل آپ کو سورج کی شعاؤں سے پیدا ہونے والے مضر اثرات سے بچاسکتا ہے۔5۔ مٹی کے برتن کا استعمال گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے بیشتر افراد دھوپ سے آتے ہی فریج کا ٹھنڈا پانی پیتے ہیں جس سے گلا خراب، نزلہ یا کھانسی ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس لیے بہتر ہے کہ مٹی کے برتن کا استعمال کیا جائے، مٹی کے برتن میں پانی مناسب ٹھنڈا ہوتا ہے اور اس میں موجود معدنیات صحت بخش ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر