دلیپ کمار کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے سائرہ بانو رو پڑیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اُن کی اہلیہ سائرہ بانو رو پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو ’بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا اور ان کی جانب سے ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ سائرہ بانو دلیپ کمار کی جانب سے ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر گئیں جہاں وہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنے مرحوم شوہر کی یاد میں رو پڑیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ ’دلیپ صاحب بھارت کے لیے ’کوہِ نور‘ رہے ہیں، اس لیے ’کوہِ نور‘ کو یقینی طور پر بھارت رتن ملنا چاہیے‘۔سائرہ بانو نے کہا کہ ’دلیپ کمار میری یادوں میں نہیں بلکہ میرے ساتھ ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ یہاں ہر قدم پر میرے ساتھ ہیں کیونکہ اس طرح میں اپنی زندگی گزار سکوں گی‘۔ اُنہوں نے کہا کہ میں کبھی نہیں سوچوں گی کہ وہ یہاں نہیں ہیں، وہ میرے پاس ہیں، ہمیشہ میرا سہارا بن کے رہیں گے‘۔خیال رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر