رنبیر کپور بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے اپنے ارادوں کے بارے میں بات کی ہے۔رنبیر کپور مبینہ طور پر اپنی اگلی فلم میں شردھا کپور کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے،جبکہ ان کی اہلیہ، اداکارہ عالیہ بھٹ آج کل لندن میں اپنے پہلے ہالی ووڈ پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔چونکہ عالیہ بھٹ اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تو حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور سے یہ سوال پوچھا گیا کہ’کیا اہلیہ عالیہ بھٹ کی طرح ان کا بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ ہے؟‘رنبیر کپور نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میری مغربی فلم انڈسٹری کے لیے کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میری گاڑی یہاں ٹھیک چل رہی ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ’میں بالی ووڈ میں خوش ہوں، میرے ہالی ووڈ والے کوئی خواب نہیں ہیں‘۔رنبیر کپور نے شادی پر عالیہ بھٹ کی سہیلیوں سے کونسا وعدہ کیا؟اُنہوں نے مزید کہا کہ’ میرے تمام خواب برہمسترا کے لیے ہیں‘۔رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ’ مجھے ہمیشہ سے یقین ہے کہ اگر آپ دنیا بھر کے سامعین تک پہنچنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی ثقافت اور زبان کے ساتھ بھی ایسا کر سکتے ہیں‘۔ اُنہوں نے کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ ہماری ثقافت میں جو بھی تفریحی مواد ہے، وہ تمام سامعین کے دلوں کو چھو سکتا ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں آڈیشنز دینے سے بھی ڈرتا ہوں اور ہالی ووڈ پروڈکشنز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ لوگ بڑے نامور اداکاروں سے بھی آڈیشنز لیتے ہیں جبکہ اس طرح کا رجحان بھارت میں بہت ہی کم ہے‘۔اداکار نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’عالیہ کے جو خواب ہیں وہ میں نے کسی اور میں ابھی تک نہیں دیکھے لیکن میں جہاں ابھی ہوں، خوش ہوں‘۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر