ذیابیطس کی دوا گردے میں پتھری بننے کے عمل کو روکنے کیلئے مؤثر ہے، تحقیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ذیابیطس ٹائپ ٹو میں عام استعمال ہونے والی ایک دوا ایمپاگلی فلوزِن (Empagliflozin) گردے میں پتھری بننے کے عمل کو روک سکتی ہے۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں میں پتھری بننے کا عمل غیرمعمولی طور پر بڑھ سکتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق، ذیابیطس ٹائپ ٹو کے لیے عام استعمال ہونے والی دوا ایمپاگلی فلوزِن گردے میں پتھری بننے کے عمل کو روک سکتی ہے۔حال ہی میں امریکا میں منعقد کی گئی اینڈروکرائن سوسائٹی کی سالانہ تقریب میں اس دوا کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوا کو جارڈیانس بھی کہا جاتا ہے۔یہ دوا ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کے قلب اور گردے کی حفاظت کے لیے تو پہلے سے ہی استعمال کی جارہی ہے۔لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دوا ایسے لوگوں کے قلب اور گردے کے پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔یہاں یہ بات واضح کرنا بہت ضروری ہے کہ یہ دوا ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر بالکل بھی نہیں لی جاسکتی۔اس حوالے سے 15ہزار سے زائد ایسے مریضوں کا ڈیٹا جمع کیا گیاجوکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار تھے ۔ یہی نہیں اس بارے میں 20 مختلف مطالعوں کا تجزیہ کیا گیا، تجرباتی طور پر 10177 مریضوں کو ایمپاگلی فلوزِن دی گئی جبکہ 4904 افراد کو پلے سیبو یا فرضی دوا دی گئی۔یہ تحقیق 18 ماہ تک جاری رہی اور آخر میں یہ نتیجہ نکلا کہ جن مریضوں نے ایمپاگلی فلوزِن باقاعدگی سے استعمال کی ان تمام مریضوں کے گردوں میں پتھری بننے کا عمل دوسری دوا استعمال کرنے والے مریضوں کے مقابلے میں 40 فیصد کم تھا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر