ماہرہ خان نے مداح کا دل توڑ دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی اسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اس بات کا انکشاف کرکے وہ کسی کے ساتھ منسلک ہیں، اپنے ایک مداح کا دل توڑ دیا۔ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ سے دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے ایک دیوانے مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’میم، پلیز آپ مجھے ریجیکٹ کر دیں تاکہ میں زندگی میں آگے بڑھ سکوں‘۔جس پر اداکارہ نے اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’براہ کرم، آپ اپنی زندگی میں آگے بڑھیں! میں پہلے سے ہی کسی کے ساتھ منسلک ہوں۔‘خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی میں ایک خاص شخص کی موجودگی کے بارے میں پہلی بار 2020 میں ایچ ایس وائے (HSY) کے شو میں بات کی تھی۔اُنہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں نے اپنی زندگی میں کیا کیا ہے، لیکن یقیناََ کچھ اچھا ضرور کیا ہوگا جس کی وجہ سے سلیم ان کی زندگی میں موجود ہیں۔‘



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر