کچرا اٹھانے اور ٹوائلٹ صاف کرنے کا کام کرچکا ہوں: اداکار نعمان سمیع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار نعمان سمیع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری میں آنے سے قبل کچرا اٹھانے اور ٹوائلٹ صاف کرنے سمیت کئی دیگر کام کرچکے ہیں۔حال ہی میں نعمان سمیع نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔اداکار نے اس کمنٹ کا تفصیلی جواب دیا اور لکھا کہ ‘میں پارٹ ٹائم میں بطور ویٹر، فرش اور ٹوائلٹ کی صفائی اور پارکنگ ایریا سے کچرا چننے کا کام کرچکا ہوں’۔نعمان سمیع نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘اگر میں اس شرٹ میں ڈیلیوری بوائے کی طرح لگ بھی رہا ہوں تو میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی مضحکہ خیز بات ہے، یہ ایک نوکری ہے اور جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ محنت کرکے اپنے اہلخانہ کے لیے روزی روٹی کما رہے ہوتے ہیں’۔بعدازاں صارف نے اپنی بات کی وضاحت کی اور کہا کہ میرا ارادہ ان کا مذاق اڑانے کا نہیں تھا، میں صرف آپ کو سراہ رہی تھی، اگر میں غلط تھی تو مجھے معاف کردیں۔نعمان سمیع کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین اداکار کے بڑے پن اور تحمل مزاجی کے گن گارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر