دُعا زہرا کو والدین سے ملنے کیوں نہیں دیا جارہا؟ نور بخاری کا اعلیٰ حکام سے سوال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے دُعا زہرا کو اُن کے والدین سے نہ ملوانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر نور بخاری کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’دُعا زہرا کو والدین سے ملنے ہی نہیں دیا جارہا، والدین سے ملنے تو دیں، کیا پتا ایک ملاقات سے تمام معاملات ٹھیک ہوجائیں‘۔سابقہ اداکارہ نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب بھی دُعا زہرا کے والدین کا ساتھ دیں، اُن کی آواز بنیں‘۔اُنہوں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’دُعا کی اُس کے والدین کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کروائی جائے تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے‘۔نور بخاری نے مزید کہا کہ ’بچی کو والدین سے ملوانا بہت ضروری ہے کیونکہ میں بھی ایک ماں ہوں، اعلیٰ حکام کو اس پر توجہ دینی چاہیے‘۔واضح رہے کہ کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو سندھ ہائیکورٹ نے اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عدالت نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر