پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، پی پی ایم اے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ادویات کی پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے اور اگر فوری طور پر دواؤں کی قیمتوں میں ایڈہاک اضافہ نہ کیا گیا تو پاکستان میں کئی دوائیں بننا بند ہو جائیں گی۔پیر کے روز جاری ایک بیان میں پی پی ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے باعث پاکستان میں تمام ادویات کی پیداواری لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب پاکستان میں مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی سطح پر دواؤں کے خام مال کی قیمت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، ان حالات میں دواؤں کی قیمتوں میں کمی کا سوچنا بھی بعیدالقیاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے سبب دواؤں کی نقل و حرکت کے اخراجات بھی بہت بڑھ گئے ہیں کیونکہ تمام ادویات ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں شفٹ کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بھی پیداواری لاگت بہت حد تک بڑھ چکی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پیداواری لاگت میں اضافے کے سبب ادویات کا موجودہ قیمت پر بنانا اور فروخت کرنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے، اگر فوری طور پر ایڈہاک اضافہ نہیں کیا گیا تو پاکستان میں کئی دوائیں بننا بند ہو جائیں گی جس کے سبب اِنہیں مہنگی قیمت پر دیگر ممالک سے منگوانا پڑے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں دواؤں کی پیداواری لاگت میں اضافے کے سبب غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر رہی ہیں، کسی بھی کمپنی کے لیے کسی ملک میں اپنا آپریشن بند کرنا آخری چارہ ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر