بچوں کی خواہش نہیں کیونکہ دنیا میں بہت سے بچے ہیں: اداکارہ نادیہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکارہ نادیہ افغان نے پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں اور کیرئیر سمیت اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی، اداکارہ نے میزبان احسن کے سوال پر بتایا کہ میری اور جواد جودی کی شادی کو جون میں 15 سال کا عرصہ ہوا ہے، ہم دونوں کی بہترین انڈر اسٹینڈنگ ہے اور آج میں ٹھنڈے مزاج کی بھی اپنی شوہر کی وجہ سے ہوں۔بچوں سے متعلق سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے پاس دو کتے ہیں بچے نہیں ہیں، ایک بار میں نے بچوں سے متعلق سوچا لیکن منصوبہ بندی نہیں کی کیوں کہ میں بچوں کے مستقبل کے حوالے سے خاصی خوفزدہ ہوں، میں اپنے بھائی کے بچوں کے حوالے سے بھی خاصی پریشان رہتی ہوں۔میزبان احسن نے سوال کیا کہ آپ کے بچے نہ ہونا کیا آپ کا اپنا انتخاب ہے؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جی ہاں ! ایک بار ہم نے سوچا کہ ہمارے اپنے بھی بچے ہونے چاہئیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ دنیا میں بہت سے بچے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر