شادی کے بعد بھی خود کو محفوظ نہ سمجھ سکیں تو ایسے نکاح کا کیا فائدہ: سونیا حسین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف اداکارہ سونیا حسین نے سابق رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سونیا حسین نے کہا کہ ‘مجھے اتنے دن سے سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ میں ان کے انتقال پر کیا لکھوں، جس وقت مجھے یہ خبر ملی میں سیٹ پر تھی اور میک اپ کروا رہی تھی، میں نے سنتے ہی کہا یہ فیک نیوز ہوگی’۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ‘یہ خبر میں نے بہت سے لوگوں سے شیئر کی، کچھ لوگوں نے معمولی تاثر دیا جب کہ کچھ افراد نے کہا کہ اچھا ہوا وہ اس دنیا سے چلا گیا’۔سونیا نے حیرانی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘کوئی بھی شخص کسی کی موت پر ایسے کیسے کہہ سکتا ہے کہ اچھا ہوا وہ چلا گیا؟ مجھے شدید دکھ ہے، انہوں نے ٹی وی چینلز کو اپنے شوز کے ذریعے پیسے کما کر دیے، ان کے شوز کی بہترین ریٹنگ آتی تھی’۔اداکارہ نے نام لیے بغیر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ‘پہلی بار دیکھ رہی ہوں کہ شادی کے بعد بھی ایسے ذاتی لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا سکتے ہیں، انسان کس چیز پر یقین کرے؟ ایسے نکاح کا کیا فائدہ؟ ایسے رشتے میں بندھنے کا کیا فائدہ جب آپ خود کو محفوظ ہی نہ سمجھ سکیں۔’



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر