گٹھیا کے مریضوں کو چہل قدمی سے افاقہ ہوسکتا ہے

نیویارک(نیشنل ٹائمز): ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بالخصوص گھٹنوں کی گٹھیا کے شکار خواتین و حضرات اگر پیدل چلنے کو عادت بنائیں تو اس سے گھٹنوں کی ٹوٹ پھوٹ کم ہوسکتی ہے۔اوسٹیوآرتھرائٹس کے شکار افراد کے لیے اگرچہ چلنا پھرنا مشکل ہوتا ہے لیکن اگرواک کی عادت اپنالی جائے تو اس سے گھٹنوں کی ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں تحقیق بتاتی ہے کہ اگر 50 سال سے زائد عمر کے افراد چہل قدمی کی عادت اپنائیں تو اس سے نہ صرف درد میں کمی ہوسکتی ہے بلکہ گھٹںے کے اندر ہڈیوں اور کرکرہ بافتوں کا نقصان بھی کم ہوسکتا ہے۔بیلر کالج آف میڈیسن کے ماہرین نے 50 سال سے زائد عمر کے 1200 افراد کا سروے کیا ہے جو سب گھٹنے کے عارضے میں مبتلا تھے جو گٹھیا کی سب سے عام کیفیت ہے۔ ان میں سے 73 فیصد افراد باقاعدہ چلنے پھرنے کے عادی تھے اور بقیہ 27 فیصد واک نہیں کررہے تھے۔نہ چلنے والے افراد کے مقابلے میں چہل قدمی کرنے والے رضاکاروں میں تکلیف 40 فیصد کم نوٹ کی گئی۔ بعد ازاں ان کے گھٹنے کے ایکس رے لیے گئے تو معلوم ہوا کہ چلنے سے جوڑوں کے دوران تکلیف اور تنگی کم تھی جو گھٹنوں کے درد کی عام تشخیصی کیفیت ہے۔ اس لیے چلنا پھرنا اس مرض میں بہت مفید ہے۔ماہرین کے مطابق اب بھی گٹھیا کا کوئی شافی علاج نہیں اور اس ضمن میں ورزش یا چہل قدمی ایک بہترین ورزش ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر