یشما گِل اور ارمینا، دانیہ کے حق میں بول پڑیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایم این اے عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال کے بعد سے اُن کی تیسری بیوی دانیہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے، ایسے میں معروف اداکارائیں یشما گِل اور ارمینا خان، اُن کے دفاع میں بول پڑیں۔یشما گِل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’دانیہ کا پیچھا چھوڑ دیں، اسی تنقید کی وجہ سے ایک جان چلی گئی ہے، اب دوسری زندگی لینے کا خطرہ نہ لیں‘۔اداکارہ نے کہا کہ ’سارے حساب اللّٰہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں، دانیہ نے غلط کیا یا اچھا کیا، اس کا فیصلہ اللّٰہ تعالیٰ کو کرنے دیں‘۔اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’دوسروں کی نجی زندگیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے والے ہم کون ہوتے ہیں؟‘دوسری جانب ارمینا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’دانیہ نے عامر لیاقت کو مارا ہے‘۔اس پوسٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے ارمینا خان نے کہا کہ ’آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ عامر لیاقت کے بعد اب ایک کم عُمر لڑکی کو تنگ کیا جائے گا؟‘اُنہوں نے کہا کہ ’کیا آپ لوگوں نے عامر لیاقت کے انتقال سے کچھ نہیں سیکھا؟‘واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دانیہ کو عامر لیاقت حسین کے انتقال کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے کیونکہ اُنہوں نے اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کی تھیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر