بھارت: گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلمانوں کے گھر گِرا دیئے گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت میں گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ نہیں رُکا تو مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کردی اور احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھر گِرا دیئ۔مودی سرکار کے ظلم کی انتہا کا ثبوت سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیوز ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلڈوزر کی مدد سے پولیس کی زیرِ نگرانی میں اُن مسلمانوں کے گھر مسمار کیے جارہے ہیں جنہوں نے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کیا۔ایک کلپ میں پولیس اہلکاروں اور میونسپل ٹیموں کو گھر کے اندر دکھایا گیا، گھروں میں اشیاء اور سامان بکھرے ہوئے تھے جبکہ گھروں سے فرنیچر باہر نکال کر سڑک پر پھینک دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم ایکٹیوسٹ جاوید محمد کو الہ آباد میں مظاہروں کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے اہلخانہ سمیت گرفتار کرلیا ہے اور ساتھ ہی ہندو انتہا پولیس نے آج دوپہر تک اُن کو گھر خالی کرانے کی مہلت دی ہے۔مسلم ایکٹویسٹ جاوید محمد کی بیٹی نے بتایا کہ اُن کے اہلخانہ کو گزشتہ شب گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کیا گیا اور اب ہمیں گھر گِرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔دوسری جانب اتر پردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدیتیا ناتھ نے کہا ہے کہ مظاہرین کے خلاف ایسی کارروائی کی جائے کہ سب کے لیے مثال بن جائے۔واضح رہے کہ اب تک مظاہروں میں بھارتی پولیس نے 300 مظاہرین کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ تبصرے کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو گرفتار کیا جائے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر