نامور بالی وڈ اداکاراؤں کیساتھ کام کرنے والی فیشن ڈیزائنر نے خودکشی کر لی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نامور بالی وڈ خواتین اسٹارز کے ساتھ کام کرنے والی فیشن ڈیزائنر پرتھیوشا گیریمیلا نے خود کشی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ پرتھیوشا گیریمیلا بھارتی شہر حیدر آباد کے بنجارا ہلز میں واقع اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔رپورٹس کے مطابق پرتھیوشا کی موت کی اطلاع اس کے گھر والوں نے دی اور بتایا کہ فیشن ڈیزائنر اپنے گھر کے واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس کے مطابق پرتھیوشا کے پاس سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس پر لکھا تھا کہ میری موت کی وجہ کوئی بھی نہیں ہے، میں خود اکیلا پن اور ذہنی تناؤ محسوس کر رہی تھی جس کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔پرتھیوشا گیریمیلا بنجارا میں واقع اپنے اسٹوڈیو میں کام کرتی تھیں اور ان کے کلائنٹس میں نامور بالی وڈ اور ٹالی وڈ اداکارائیں شامل تھیں۔خود کشی کرنے والی پرتھیوشا مادھوری ڈکشت، جوہی چاولہ، جیکولین فرنینڈس، کاجول، پرینیتی چوپڑا، ہما قریشی، نیہا دھوپیا اور گوہر خان سمیت متعدد شوبز شخصیات کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر