سیالکوٹ(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعلی اسجد ملہی کا کہناہے کہ پی ٹی آئی آج بھاری اکثریت سے جیتے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوارعلی اسجدملہی نے گورنمنٹ گرلزکالج ڈسکہ کے پولنگ سٹیشن کادورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی اسجد ملہی کاکہناتھا کہ الیکشن میں کئے گئے انتظامات سے مطمئن ہیں،پہلے بھی پی ٹی آئی جیتی تھی اب بھی جیتے گی،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی آج بھاری اکثریت سے جیتے گی،شام کوجوبھی رزلٹ ہواوہ ہمیں منظورہوگا،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے دھاندلی کے الزامات ڈرامہ ہے
ڈسکہ ضمنی الیکشن : علی اسجد ملہی نے بھارتی اکثریت سے پی ٹی آئی کی جیت کا دعویٰ کر دیا



