خواتین پرامید رہیں اور طویل عمر پائیں

ہارورڈ: (نیشنل ٹائمز) بلند حوصلہ اور امید خواتین کی زندگی کو طویل کرسکتے ہیں اور یوں ہررنگ، نسل، اور علاقے کی خواتین کی زندگی کے دورانئے کو 90 سال تک بھی پہنچایا جاسکتا ہے۔یہ تحقیق ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول نے کی ہے جس کی سربراہ ہیامی کوگا کہتی ہیں کہ متنوع فیہ گروہوں اور بالخصوص خواتین میں بلند درجے کی امید، حوصلہ اور اعتماد ان کی زندگی کو غیرمعمولی طور پر بڑھاسکتا ہے۔ اگرچہ اس سے قبل نا امیدی کے کئی منفی اثرات پر تحقیق ہوتی رہی تھی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مثبت طرزِ فکرمثلاً اچھی امید سے تندرستی اور لمبی عمر کے راستے کھلتے ہیں اور بزرگ بھی اچھی صحت پاتے ہیں۔امریکی جیریارٹرکس سیوسائٹی کے جرنل میں 8 جون کو شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص خواتین پرامید رہ کر 80 سے 90 برس تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔ اس ضمن میں 1993 سے 1998 تک ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد خواتین کو بھرتی کیا گیا اور مختلف سوالناموں سے 26 برس تک ان کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ماہرین نے فالواپ بھی جاری رکھا۔معلوم ہوا کہ ناامید رہنے والی خواتین کے مقابلے میں بہت پرامید رہنے والی 25 فیصد خواتین کی عمر میں 5.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور ان میں سے 10 فیصد کی عمر 90 برس تک دیکھی گئی۔ یہ رحجان ہر رنگ ونسل کی خواتین میں نمایاں تھا۔ تاہم ماہرین نے اس میں غذائی سرگرمیوں، ڈپریشن ، طرزِ زندگی، ورزش اور امراض کو بھی شامل کیا ہے۔تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ اگرچہ زندگی کے مسائل بہت تلخ ہوسکتے ہیں لیکن ہرحال میں امید کا دامن تھامنا چاہئے اور پرامید ہونے سے راہیں کھل سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر