کیچپ کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)موسمیاتی تبدیلی سے دنیا بھر میں ٹماٹر کی پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے جس کے باعث عالمی سطح پر کیچپ کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں ٹماٹروں کی فصل کو متاثر کرے گی جس سے عالمی سطح پر کیچپ کی قلت پیدا ہو جائے گی۔ریسرچ پیپر ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی یہ تحقیق آرہس یونیورسٹی، ڈنمارک کے محققین نے کی ہے۔ اس تحقیق میں یہ جاننے کے لیے کہ گلوبل وارمنگ کس طرح ٹماٹر کی پیداوار کو متاثر کر سکتی ہے، ایک ریاضیاتی ماڈل بنایا گیا۔دنیا میں سب سے زیادہ ٹماٹر کی پیداوار اٹلی، چین اور کیلیفورنیا میں ہوتی ہے جوکہ عالمی سطح پر ٹماٹر کی دو تہائی پیداوار کے لیے ذمہ دار ہیں اور یہ تینوں ممالک بڑھتی ہوئی گرمی کا شکار ہیں۔خون کے ٹیسٹ سے پتہ چل سکتا ہے کہ انسان تنہائی کا شکار ہے، تحقیقاس تحقیق میں یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ دنیا میں ٹماٹر کی پیداوار 2100 اور 2050 کے درمیان آدھی رہ جائے گی۔تحقیق کے مطابق، ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز کو روکنے سے بلند درجہ حرارت کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے، لیکن ان پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔تحقیقی رپورٹ میں یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ دنیا میں ٹماٹر کی پیداوار جوکہ ابھی 14 ملین ٹن ہے، کمی آنے کے بعد 7 ملین ٹن سے بھی کم رہ جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر