تارکین وطن کے لیے 2022 کے 10 مہنگے ترین شہر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تارکین وطن کے لیے رہائشی اخراجات کے حوالے سے ہانگ کانگ مسلسل تیسرے سال مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے۔ای سی اے انٹرنیشنل کی طرز زندگی کے اخراجات کی فہرست میں شامل 10 مہنگے ترین شہروں میں سے 5 ایشیا سے تعلق رکھتے ہیں۔اس درجہ بندی کے لیے متعدد عناصر جیسے عام اشیا کی قیمتوں، ٹرانسپورٹ و گھروں کے کرایوں اور کرنسی کی قدر کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور کرنسی کی قدر بڑھنے کے باعث ہانگ کانگ مسلسل تیسرے سال تارکین وطن کے لیے مہنگا ترین شہر رہا۔اس کے برعکس ترکی کے شہر انقرہ نے تارکین وطن کے لیے سب سے سستے شہر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔گھروں کے کرایوں میں اضافے کے باعث نیویارک دوسرا مہنگا ترین شہر قرار پایا جو 2021 کی فہرست میں چوتھے نمبر پر تھا۔سوئٹزر لینڈ کا شہر جنیوا تیسرے، لندن چوتھے، ٹوکیو 5 ویں، تل ابیب چھٹے، سوئس شہر زیورخ 7 ویں، چین کے شہر شنگھائی اور گوانگزو بالترتیب 8 ویں اور 9 ویں جبکہ جنوبی کورین دارالحکومت سیئول10 واں مہنگا ترین شہر رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر ایک سال کے دوران اوسطاً 37 فیصد اضافہ ہوا مگر بیروت میں یہ اضافہ 1128 فیصد ریکارڈ ہوا۔رپورٹ کے مطابق یوکرین میں جنگ کے باعث ایک سال میں کھانا پکانے کے تیل کی قیمت میں دنیا بھر میں اوسطاً 25 فیصد اضافہ ہوا۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر