شمالی کوریا سے آنے والی ہواؤں میں کورونا وائرس ہے، چین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شمالی کوریا کی سرحد کے قریب واقع چینی شہر کے حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پڑوسی ملک سے چلنے والی ہوا کے ذریعے چین میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔رواں برس اپریل سے ڈین ڈونگ نامی شہر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، شہر کی آبادی 21 لاکھ سے زائد ہے۔سینٹر فار ڈِزیز کنٹرول کے مطابق جن افراد میں پچھلے ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی وہ چار روز سے اپنے گھروں سے باہر ہی نہیں نکلے تھے۔شہری انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ہفتوں سے گھر میں مقید افراد کو کورونا وائرس کیسے ہوسکتا ہے؟سرکاری نوٹس میں شہریوں کو کہا گیا کہ وہ دن کے وقت گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں کیونکہ شمالی کوریا سے آنے والی ہواؤں سے کورونا وائرس ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریسرچ کے مطابق ہوا کے ذریعے وائرس اتنی دور تک نہیں پہنچ سکتا، چینی شہریوں نے سوشل میڈیا پر حکومتی فیصلے کا مضحکہ اڑایا ہے۔دوسری طرف شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال بدتر ہوچکی ہے، اپریل سے اب تک 40 لاکھ نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ شمالی کوریا اور چین کی ملحقہ سرحد 1300 کلومیٹر طویل ہے جو کچھ علاقوں میں دریائے یالو کی وجہ سے علیحدہ ہوجاتی ہے۔ڈین ڈونگ شہر دونوں ممالک میں تجارت کا بنیادی مرکز ہے، کورونا وبا سے قبل شمالی کوریا کی 70 فیصد غیر ملکی تجارت چین کے اسی شہر سے ہوتی تھی۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر