بڑھاپے میں سرگرم رہیں اور فالج کو دور بھگائیں

کیلیفورنیا(نیشنل ٹائمز): ایک تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بڑھاپے میں کی جانے والی غیر فعال سرگرمیاں بوڑھے افراد میں فالج کے خطرات کو 14 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔ یعنی جسمانی مشقت اور سرگرمی نہ کرنے سے اس مرض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ایک یونیورسٹی میں تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو دن کے 13 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ بیٹھے بیٹھے گزار دیتے ہیں ان کو، ان لوگوں کی نسبت جو 11 گھنٹوں سے کم کا عرصہ اس طرح سے گزارتے ہیں، فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اس کے برعکس روزانہ 25 منٹ کی معمولی سی ورزش کرنے سے فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات میں 40 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔ماضی کے مطالعوں میں دیکھا گیا کہ آلسی پن ہماری شریانوں میں چربی بننے کا سبب بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔جسمانی سرگرمیاں کولیسٹرول، فشارِ خون میں اور چربی میں کمی لا کر فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سان ڈیاگو یونیورسٹی کے ماہرین نے امریکا کے اوسطاً 63 برس کے بوڑھے مرد اور عورتوں کے ساتھ حرکت کو ٹریک کرنے والے آلات لگائےتحقیق میں شریک افراد کو کمر پر ایکسیلیرو میٹر پہننے کا کہا گیا جس نے ایک ہفتے تک یہ دیکھا کہ ان لوگوں نے کتنی حرکت کی اور کس شدت کے ساتھ کی۔ان کو یہ آلہ دن میں 16 گھنٹوں تک پہنے رہنا لازم تھا لیکن رات میں نیند کے اوقات میں ان کو یہ اتارنے کی اجازت تھی۔اس سے حاصل ہونے والے نتائج سے ان لوگوں کے نیند سے بیدار ہونے کے بعد پورا دن غیر فعال رہنے، ہلکی پھلکی ورزش کرنے جیسے کہ گھر میں گھومنا یا اس سے تھوڑی زیادہ مشقت والی ورزش جیسے کہ سائیکلنگ وغیرہ کرنے کے اوقات کی پیمائش کی گئی۔غیر فعال سرگرمیوں کا مطلب ہے کرسی پر بیٹھے رہنا، صوفے پر لیٹے رہنا یا دیر تک کھڑے رہنا۔سات سال بعد محققین کی جانب سے ان افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو دن میں 13 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ غیر فعال رہتے تھے ان کو فالج ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر