سعودی وزیر داخلہ نے حج ایمرجنسی پلان کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے حج ایمرجنسی پلان کی منظوری دے دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حج ایمرجنسی پلان مختلف سرکاری ادارے مل کر نافذ کریں گے۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلان مکہ، مدینہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔دوسری جانب سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں برس خواتین عازمین حج کے لیے نئی شرط عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین عازمین ایسے محرم کے ساتھ فریضۂ حج ادا نہیں کر سکیں گی جس نے گزشتہ 5 برس کے دوران حج ادا کیا ہو۔یہ بیان دنیا بھر سے عازمین کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کیے جانے پر جاری کیا گیا کہ خواتین گزشتہ برسوں میں حج کرنے والے شخص کو بطور محرم لے جا سکتی ہیں یا نہیں۔

 

 



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر