جہانگیر ترین اور ان کی فیملی کے اکائونٹس کو منجمد کر دیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) جہانگیر ترین کے 14، ان کے بیٹے علی ترین کے 21 اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چینی سٹہ مافیا اور جے ڈبلیو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اکاونٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کئے گئے، اور منجمد کئے گئے اکاؤنٹس میں جہانگیر ترین کے 14، ان کی اہلیہ کا ایک اور ان کے بیٹے علی ترین کے 21 اکاؤنٹس شامل ہیں، جن میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 سرکاری اور نجی بنکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاونٹس منجمد کئے ہیں، جن میں 4 امریکی ڈالرز، 2 برطانوی پاونڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین چینی اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور میں آج صبح ساڑھے 10 بجے پیش ہوئے، اور انہوں نے ڈیڑھ گھنٹہ تک ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دیے۔ ذرائع نے بتایا کہ علی خان ترین سے 4 ارب کے مالیاتی فراڈ سے متعلق پانچ سوالات کے جوابات مانگے گئے تھے۔دوسری جانب چینی بحران اسکینڈل میں جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے 2 کیسوں میں طلب کررکھا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طلبی کے نوٹس میں بھجوائے گے سوالات کے جواب اور چینی کی خریدوفروخت کے حوالے سے ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور نوٹس میں ہے کہ اس ٹرانزکشن سے جہانگیر ترین کو شیئر ہولڈ کی قیمت پر فائدہ ہوا، جہانگیر ترین کو بھجوائے گے نوٹس میں پوچھا گیا کہ گنے کے کاروبار کو خود سے طے کردہ قیمت 4.85 ارب روپے میں بیچا، ایسا کیوں کیا؟۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر