امید ہے امریکا ایرانی تیل بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کی اجازت دے،مائیک مولر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خام تیل کا کاروبار کرنے والی ایک بڑی کمپنی کے ایشیا ریجن کے سربراہ مائیک مُولر نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا جلد مزید ایرانی تیل کی بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کی اجازت دیدے گا۔معروف تجارتی نیوز گروپ بلوم برگ کے مطابق ایران کی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق ایران اور امریکا کے درمیان جلد کسی تصفیے کا امکان نہیں، تاہم امریکی صدر جو بائیڈن یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے لیے اب بہتر یہی ہے کہ ایرانی تیل پر پابندیوں کے نفاذ میں سختی نہ کی جائے۔بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی تجارت کرنے والی کمپنی وائٹول کے ایشیا ریجن کے سربراہ مائیک مُولر نے کہا ہے کہ نومبر میں امریکا کے ضمنی انتخابات میں مہنگے تیل کا مسئلہ سر اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن چاہیں گے کہ ایران پر سختی نہ کریں، امریکا نے پچھلے ماہ ایرانی تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کو یونان کے قریب قبضے میں لے لیا تھا جس کے بعد ایران نے خلیج فارس میں یونان کے دو آئل ٹینکر قبضے میں لے لیے تھے۔ایران نے اس سال اپنی تیل کی پیداوار بڑھا دی ہے جس کا زیادہ تر حصہ چین خریدتا ہے، اگر ایران امریکا ایٹمی معاہدہ ہو جاتا ہے تو بین الاقوامی منڈی میں 5 لاکھ سے 10 لاکھ بیرل یومیہ اضافی تیل آ سکتا ہے۔ایران کے پاس 10 کروڑ بیرل تیل کا ذخیرہ موجود ہے جو کسی بھی وقت فروخت کے لیے تیار ہے۔اس سال خام تیل کی عالمی قیمت 50 فیصد اضافے کے ساتھ 120 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے۔امریکا میں تیل کی اوسط قیمت 4 اعشایہ 8 ڈالر فی گیلن ہو چکی ہے جو پاکستانی روپے میں 251 روپے لیٹر بنتی ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر