بل گیٹس اور ایلون مسک کے درمیان لفظی جنگ میں تیزی آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بل گیٹس اور ایلون مسک دنیا کے 2 امیر ترین افراد ہیں اور عوامی سطح پر وہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔کچھ عرصے پہلے ایلون مسک نے بل گیٹس کا موازنہ حاملہ مرد کے ایموجی سے کیا تھا۔دوسری جانب بل گیٹس نے بل گیٹس نے ٹیسلا کے سی ای او کی جانب سے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خریدنے کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہونے سے مس انفارمیشن کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔اب مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنے فلاحی منصوبوں پر بات کی ہے جو بظاہر ایلون مسک پر تنقید بھی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ ٹیسلا کے پاس سرمائے کی کمی نہیں، یہ کمپنی زبردست کام کررہی ہے اور اس کی گاڑیاں بہترین ہیں۔انہوں نے مزید کہا ‘میں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایلون مسک یا کسی اور کے مقابلے میں زیادہ دولت خرچ کی ہے، میں نے فلاحی کاموں کے لیے زیادہ ڈالر دیے ہیں، الیکٹرونک گاڑیاں 16 فیصد گیسیں خارج کرتی ہیں، ہمیں دیگر 84 فیصد کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک اچھا کام کررہے ہیں مگر کسی کے ٹیسلا اسٹاک فروخت کرنے سے ان کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ایلون مسک نے اس پر ایک ٹوئٹ میں sigh لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر