آم کے باغات موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر، مالکان پریشان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملتانی آم کی مٹھاس پوری دنیا میں الگ پہچان رکھتی ہے لیکن اس بار موسمیاتی تبدیلی میں وقت سے پہلے پڑنے والی شدید گرمی کے باعث آم کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔ملتان کے جاوید نے 10 ایکٹر رقبے پر آم کا باغ لگا رکھا ہے، آم کا ایک پودا تقریباً 10 سال بعد درخت بن کر پھل دینے کے قابل ہوتا ہے تاہم اس دوران اسے ہر سال کھاد، پانی اور اسپرے کی باقاعدہ ضرورت پڑتی ہے۔جاوید کو امید تھی مقررہ مدت پوری ہونے پر اس سال آم اسے منافع دیں گے لیکن پانی کی قلت نے اس کی طویل محنت ضائع کر دی، جاوید کا ایک ایکٹر پر 40 سے 50 ہزار روپے کا خرچہ ہوا ہے، اس باغ کو 15 سے 18 لاکھ روپے کا بکنا تھا لیکن اب اس کے 2 سے ڈھائی لاکھ مل رہے ہیں۔ملک میں آم کی پیداوار میں کل 73 فیصد حصہ پنجاب کا ہے جس میں 45 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کے 5 اضلاع ملتان، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، خانیوال اور وہاڑی کا ہے، اس سال آم کی پیداوار 45 فیصد متاثر ہوئی ہے اور ایکسپورٹ کوالٹی میں بھی کمی آئی ہے۔زرعی ماہرین کہتے ہیں کہ آم کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے اور پانی کی قلت کے ہوتے ہوئے بہتر پیداوار کے لیے کاشتکاروں کو ٹرنچ ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی۔آم کے باغات کے مالکان اس سال پانی کی کمی کے باعث آم کی فصل بہتر نہ ہونے پر پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر حکومت ڈیزل، بجلی، کھاد اور اسپرے کی قیمتوں پر اعلان کردہ سبسڈی پر عمل درآمد کر دے تو کاشتکاروں کے نقصان میں کسی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر