موسم گرما میں سرد تاثیر کے حامل فالسے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فالسے کا نام لیتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے، موسم گرما میں سرد تاثیر کے حامل فالسے کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں چوک چوراہوں پر فالسے کے اسٹالز سج گئے ہیں، گرم موسم کے اس پھل کی افادیت بھی اتنی ہی ہے جتنا اس کا ذائقہ مزیدار ہے۔گرمی کا موسم اور فالسے کا سیزن، سرخ جامنی رنگ، کھٹا میٹھا ذائقہ اور قدرتی اجزاء سے مالا مال فالسہ قدرت کا حسین تحفہ ہے۔چنیوٹ شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر فالسے کے اسٹالز سج گئے ہیں اور شہری اسے شوق سے خرید رہے ہیں۔طبی ماہرین فالسے کو گرمیوں کے توڑ کے علاوہ بہت سی بیماریوں کا علاج بھی بتاتے ہیں اور اپنے ہر مریض کو گرمیوں میں فالسے کا شربت پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ بچوں اور بڑوں کی پسند لحمیات، فولاد، پوٹاشیم، پروٹین، آیوڈین اور کیلشیم سے بھرپور کٹھے میٹھے فالسے کا شربت بھی بہت شوق سے پیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر