لمبا قد اعصاب، جِلد اور دل کے امراض کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

نویڈا(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لمبا قد آپ میں اعصاب، جِلد اور کچھ امراضِ قلب کے خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ تحقیق قد اور امراض کے درمیان تعلق تلاش کرنے کے لیے کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈو میں کی جانے والی اس تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج میں معلوم ہوا کہ قد کو کسی مخصوص بیماری کی تشخیص کے لیے بطور عامل استعمال کیا جاسکتا ہے۔کسی بھی بالغ العمر شخص کے قد کا تعین ہزاروں جینی متغیرات ماحولیاتی عوامل کے اشتراک سے کرتے ہیں۔ گزشتہ تحقیق میں صرف جینز کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی شخص کے جینیاتی سطح پر قد کا اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی تھی جس کا 50 کے قریب بیماریوں کے ساتھ تعلق سامنے آیا تھا۔اس تحقیق میں یونیورسٹی آف کولوراڈو کے شری دھرن راگھون اور ان کے ساتھیوں نے 3 لاکھ 23 ہزار 793 سابق امریکی فوجیوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ان فوجیوں کو ایک تحقیقی پروگرام میں شریک کیا گیا جس میں جینز، ماحولیاتی عوامل اور بیماریوں کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا۔ٹیم نے 3290 جینیاتی متغیرات کا معائنہ کیا جو قد پر اثر انداز ہونے اور 1000 سے زائد کلینکل خصوصیات سے تعلق رکھنے کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ یہ چیز اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ جینیاتی طور پر قد کا زیادہ ہونا آپ کے دل کی دھڑکن میں تیزی کا سبب ہوسکتا ہے اور خون کی گردش کے مسائل سامنے آسکتے ہیں۔محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ جینز کا لمبے قد سے تعلق یہ بتاتا ہے کہ ایسی صورت میں اعصاب کو نقصان پہنچنے اور جِلد اور ہڈیوں کے انفیکشنز کے خطرات میں مبتلا ہونے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔بعد ازاں ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس سب صورتحال کا شرکاء کی حقیقی پیمائش کیے گئے قد سے وہی تعلق تھا جو جینیاتی معائنے میں دیکھا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ کسی کا قد دیکھ باآسانی اس میں کسی بیماری کی موجودگی کے متعلق بتایا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر