جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ، اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر

سنچورین (نیشنل ٹائمز ) اپنے اہم ترین کھلاڑیوں سے محروم جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیوں کہ وائٹ بال کپتان ٹمبا باوما انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور اب پروٹیز ٹیم کی کپتانی ہینرک کلاسن کریں گے۔ جمعہ کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ ’پروٹیز وائٹ بال کپتان ٹمبا باوما گریڈ ون ہیمسٹرنگ میں مبتلا ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف آئندہ 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے باہر ہوگئےہیں‘۔پروٹیز بورڈ نے اعلان کیا کہ وکٹ کیپر ہینرک کلاسن اب سیریز میں جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے۔اپنے کپتان کو کھونے کے علاوہ پروٹیزٹیم نے بیٹسمین ریزا ہینڈرکس کو کھو دیا ہے جو بچے کی پیدائش کے باعث اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے سیریز سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے پاس بولنگ آل راؤنڈر ڈیوین پریٹوریئس نہیں ہوں گے کیوں کہ انہیں سیریز میں حصہ لینے کے لئے میڈیکل طور پر کلیئرنس نہیں ملی ہے۔جنوبی افریقی بورڈ نے بتایا کہ اس وقت بولر کی پسلی کے فریکچر کی بحالی پر کام جاری ہے۔تیسرے ون ڈے سے باہر ہونے والے راسی وین ڈیر ڈوسن کے بارے میں جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ان کی فٹنس بحالی پر کام جاری ہے۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے متبادل کے طور پر ٹی 20 سیریز کے لئے ون ڈے سکواڈ سے ایڈن مارکرم ، اینڈیل پہلوکیو ، ڈیرن ڈوپیولن اور ویان مولڈر کو برقرار رکھا ہے۔حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز کے وسط میں جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کاک ، ڈیوڈ ملر ، کگیسو ربادا ، لونگی اینگیڈی اور انریچ نورٹجے کو کھویا جنہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی پر آئی پی ایل 2021ء میں حصہ لینے کو ترجیح دی ۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 10 اپریل کو سنچورین میں ہونا ہے۔ پاکستان ون ڈے سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر