جو آدمی ملک کے خلاف بات کرے گا اس کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

لاہور (نیشنل ٹائمز ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ جو آدمی ملک کے خلاف بات کرے گا اس کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے ، اگر ایسی باتیں کرنی ہیں تو ملک چھوڑ کے باہر چلے جائیں ، اگر یہاں رہنا ہے تو پولیس کے پاس جا کے صفائی پیش کریں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایم این اے میاں جاوید لطیف کی مقدمہ کے اخراج سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، جس مین ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خدا کا خوف کریں ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں ، ہماری حب الوطنی ،حب الوطنی ہے یا حب الشخصیت ہے ؟ شخصیات تو آتی جاتی رہتی ہیں لیکن گریبان میں جھانکنا ضروری ہے ، اگر ایسی باتیں کرنی ہیں تو ملک چھوڑ کے باہر چلے جائیں ، اگر یہاں رہنا ہے تو پولیس کے پاس جا کے صفائی پیش کریں ، ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو عوام مسل کے رکھ دیں گے ، کیوں کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو عوام نہیں چھوڑیں گے۔جسٹس قاسم خان نے کہا کہ آپ کے پاس فورم موجود ہیں وہاں جائیں ، جو آدمی ملک کے خلاف بات کرے گا اسکے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے ، پہلے ملک اور آئین کے خلاف باتیں کرتے ہیں پھر ریلیف کے لیے آجاتے ہیں۔ بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں جاوید لطیف نے لاہور ہائی کورٹ مین دائر اخراج مقدمہ کی اپنی درخواست واپس لے لی۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہور کے علاقے تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ، مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ، ن لیگی رکن قومی اسمبلی نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو جب پاکستان آئی تھیں تب وہ خطرات سے آگاہ تھیں اور انہوں نے نام بھی لیے تھے پھر ان کی شہادت کے بعد ان کے اہل خانہ نے تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا لیکن اگر خدانخواستہ مریم نواز کو کچھ ہوا تو پھر پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، سانحہ مشرقی پاکستان والا ری پلے نہ کیا جائے ، یہاں بڑا حادثہ ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر