اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی طرف سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا سخت الفاظ میں جواب تیار کر لیا ہے۔اظہار وجوہ کا نوٹس پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے جاری کیا تھا جبکہ یہ جواب بلاول بھٹو زرداری نے تیار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سخت الفاظ سے تیار کردہ جواب سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں رکھا جائے گا جس کا اجلاس اتوار کو کراچی میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا سخت الفاظ پر مشتمل یہ جواب خط کی صورت میں دیا جائے گا یا پھر پریس کانفرنس کے ذریعے جواب دیا جائے۔دوسری طرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پیپلزپارٹی کو بھیجے گئے شوکاز نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں، شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلوں کی خلاف ورزی کرکے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، پی ڈی ایم میں طے ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا، پیپلزپارٹی نے حکومتی ارکان کی حمایت سے اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا، پیپلزپارٹی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی وضاحت پیش کرے۔تفصیلات کے مطابق شوکاز نوٹس مین کہا گیا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے طے شدہ فیصلوں کی خلاف ورزی کرکے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی کیوں کہ پی ڈی ایم میں طے پایا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جےیوآئی کا ہوگا ، جب کہ پی ڈی ایم نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ن لیگ کو دینے کا فیصلہ کیا تھالیکن پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی پیپلزپارٹی نے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کیلئے مہم شروع کردی۔شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحادی ارکان کی حمایت سے بلاک بنایا ، شوکاز میں مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا ، مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزی کا بھی نوٹس لیا ہے ، نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی سات روز میں وضاحت پیش کرے۔
پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی طرف سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا سخت الفاظ میں جواب تیار کر لیا



