روس میں نیٹ فلکس کی سروس مکمل طور پر معطل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس یوکرین تنازع کے بعد روسی صارفین نے مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس تک اپنی رسائی کھو دی ہے۔رپورٹ کے مطابق، نیٹ فلکس کی سروس جمعہ سے روس میں دستیاب نہیں ہےاور نیٹ فلکس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق بھی کردی ہے کہ روسی صارفین کو نیٹ فلکس پر مزید رسائی حاصل نہیں ہے۔نیٹ فلکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’نیٹ فلکس کا روسی مارکیٹ سے باقاعدہ طور پر انخلا ہوگیا ہے، جس کے بارے میں رواں سال مارچ میں آگاہ کیا گیا تھا۔‘ترجمان کا نے کہا کہ ’کمپنی نےروس میں اپنی سروس منقطع کرنے سے پہلے موجودہ بلنگ سائیکل کے اختتام تک انتظار کیا تھا۔‘2021 کے آخر تک نیٹ فلکس 221.8 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کا سب سے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم بن گیا ہے۔تاہم، اب نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے، اس سال کی پہلی سہ ماہی تک 221.6 ملین سبسکرائبرز تھے، جو گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں قدرے کم ہیں۔کمپنی نے سبسکرائبرز کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی وجہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روس میں اپنی سروس کی معطلی کو قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ معروف امریکی اسٹریمنگ نیٹ فلکس نے مارچ کےآغاز میں اعلان کیا تھا کہ روس کی جانب سے مغرب کے حامی اپنے پڑوسی ملک یوکرین میں مداخلت کیے جانے کے بعد کمپنی نے روس میں اپنی سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر